رہنما ن لیگ خواجہ سعد رفیق کو ساس کے انتقال پر پیرول پر رہا کر دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

saad Rafiq
خواجہ سعد رفیق کوساس کے انتقال پرپیرول پررہاکردیاگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو پیرول پر رہا کر دیا گیا،خواجہ سعد رفیق کی ساس کی وفات پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خواجہ سعد رفیق کو پیرول پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتارمسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق کی ساس انتقال کرگئیں، نماز جنازہ میں شرکت کے لئے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے پیرول پر رہائی کے لئے درخواست دی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خواجہ سعد رفیق کو پیرول پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے،سعد رفیق کی ساس کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب لیہ میں ادا کی جائے گی۔

درخواست خواجہ سعد رفیق کے وکیل محمد حارث سہیل کی جانب سے ڈپٹی کمشنر دانش افضال کو دی گئی تھی، ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا، خواجہ سعدرفیق کو 29 اکتوبر کو واپس جیل بھجوا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت اسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کا آغاز

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی تایا کے جنازے میں شرکت کے لیے پیرول پر رہا گیا تھا۔

سابق وفاقی وزیر اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو گزشتہ سال دسمبر میں پیراگون کرپشن کیس میں نیب نے گرفتار کرلیا تھا،نیب کا الزام ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے اپنی اہلیہ، بھائی سلمان رفیق، ندیم ضیا اور قیصر امین بٹ سے مل کر ائیر ایونیو سوسائٹی بنائی۔

نیب کا کہنا ہے کہ بعد ازاں ائیر ایونیو کا نام تبدیل کرکے پیراگون رکھ لیا گیا، خواجہ برادران نے اپنے ساتھیوں سے مل کر عوام کو دھوکہ دیا اور رقم بٹوری، خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی سے فوائد حاصل کرتے رہے ہیں، خواجہ برادران کے نام پیراگون میں 40 کنال اراضی موجود ہے۔

Related Posts