سابق صدر آصف زرداری کی حالت تشویشناک، گردے ومثانہ متاثر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asif-Ali-Zardari

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پمز اسپتال کے کارڈیک وارڈ میں داخل سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت نہ سنبھل سکی، شوگر لیول نارمل نہ ہونے کے سبب گردے و مثانہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے بلکہ پلیٹ لیٹس گرنے کی شکایت بھی درپیش ہے۔

آصف زرداری جسمانی طور پر شدید کمزوری کا شکار ہیں، ان کے مثانے میں موجود غدود کی غیر معمولی پھولنے کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کے مہروں میں بھی تکلیف بدستور موجود ہے جس کیلئے ان کی فزیو تھراپی کی جا رہی ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس گرنے اور مثانے میں درد کی شکایت پر ہفتے کو اسپتال کے یورالوجسٹ و پیتھالوجسٹ نے سابق صدر کا معائنہ کیا ہے اور ٹیسٹ تجویز کئے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے آصف زرداری کے معائنے کیلئے چار رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے رکھا تھا جس میں نیورو، آرتھو، کارڈیالوجی و جنرل میڈیسن کے علاوہ پیتھالوجسٹ و یورالوجسٹ کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کی طبعیت بدستورناساز،گردوں کا نظام بھی متاثر ہونے لگا

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر جسمانی طور پر بہت کمزور ہوچکے ہیں، ٹیسٹوں کے ذریعے گردوں و مثانے میں انفیکشن کی مقدار معلوم کی جائیگی۔

رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کی ہمشیرہ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا کا کہنا تھا کہ سابق صدر کے پلیٹ لیٹس بڑھ رہے ہیں تاہم مہروں میں تکلیف موجود ہے۔

Related Posts