پروفیسرڈاکٹر خالد محمود عراقی کو جامعہ کراچی کاوائس چانسلر مقررکردیاگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پروفیسرڈاکٹر خالد محمود عراقی کو جامعہ کراچی کاوائس چانسلر مقررکردیاگیا
پروفیسرڈاکٹر خالد محمود عراقی کو جامعہ کراچی کاوائس چانسلر مقررکردیاگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پروفیسرڈاکٹر خالد محمود عراقی کو چارسال کے لئے جامعہ کراچی کاوائس چانسلر مقررکردیا ہے۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے 1989 ء میں بحیثیت کوآپریٹوٹیچر جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور 1990 ء میں جامعہ کراچی میں بحیثیت لیکچرر تعینات ہوئے جبکہ 1998 ء میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر فائز ہوئے اور2006 ء میں جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن سے پی ایچ ڈی کیا۔

ڈاکٹر خالدعراقی2009 ء سے بحیثیت پروفیسرشعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹر خالد عراقی 2017 ء میں شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے چیئر مین مقرر ہوئے جبکہ اس سے قبل جنوری 2013 ء تاجنوری 2016 ء ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز رہے۔

مارچ 2011 ء تاجنوری 2014 ء چیئرمین شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن رہے۔2011 ء تا 2016 ء ڈائریکٹر ایڈمیشنز جامعہ کراچی اور کنوینرکانووکیشن کمیٹی بھی رہے۔2015 تا2016 ء چیئرمین ہاؤس الاٹمنٹ کمیٹی کے طورپرکام کرتے رہے۔علاوہ ازیں ڈاکٹر خالد عراقی نے ایک طویل عرصے تک مشیر برائے شیخ الجامعہ اور کیمپس سیکورٹی ایڈوائزر کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے1987 ء میں جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات سے فرسٹ کلاس فرسٹ پوزیشن کے ساتھ بی اے (آنرز) جبکہ 1989 ء میں جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات سے فرسٹ کلاس سیکنڈ پوزیشن کے ساتھ ایم اے کیا۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی کے پرچیز ڈپارٹمنٹ میں کرپشن کا نیا ریکارڈ قائم

ڈاکٹر خالد عراقی انتظامی عہدوں پر فرائض کی انجام دہی کے علاوہ مختلف کمیٹیز اور بورڈز کے ممبر بھی رہے ہیں جس میں جامعہ کراچی اسپورٹس بورڈ،کراچی یونیورسٹی جیم خانہ کمیٹی،اسٹوڈنٹس ایڈوائزر کمیٹی،رکن مجلس برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق جامعہ کراچی،رکن اکیڈمک کونسل،ممبرگرین وچ یونیورسٹی اور دادابھائی یونیورسٹی شامل ہیں۔

Related Posts