امریکی فلمسٹار اور کامیڈین کیون ہارٹ کار ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی فلمسٹار اور کامیڈین کیون ہارٹ کار ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی
امریکی فلمسٹار اور کامیڈین کیون ہارٹ کار ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی

مشہور  فلمسٹار اور کامیڈین کیون ہارٹ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والے   کار ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

کیلیفورنیا کے شہر کالا باسز میں گاڑی چلانے والے جیرڈ بلیک ہائی وے پر تیز رفتار ڈرائیونگ کے دوران کنٹرول نہ کر پائے اور گاڑی روڈ سے نیچے آ گری۔ حادثے کے بعد جیرڈ بلیک اور کیون ہارٹ شدید زخمی ہو گئے جن کا مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکار شہزاد رائے کا کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا عزم، لائن آف کنٹرول پر جائیں گے

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی چلانے والے ساتھی (جیرڈ بلیک) نشے میں نہیں تھے، اس لیے حادثے کی وجہ تیز رفتاری کو قرار دیا جارہا ہے جبکہ حادثے کے دوران کیون ہارٹ کا تیسرا ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

 واضح رہے کہ کیون اسٹار نے اب تک ہالی ووڈ کو گرج میچ، ٹاپ فائیو اور رش آور سیریز جیسی فلمیں دی ہیں اور ان کے مداح ان کے ایکسیڈنٹ سے سخت تشویش کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: فلمسٹار شمعون عباسی “ابھی نندن کم آن” میں بھارتی پائلٹ کا کردار ادا کریں گے

Related Posts