امریکی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون سپریم کورٹ کی جج نامزد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون سپریم کورٹ کی جج مقرر
امریکی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون سپریم کورٹ کی جج مقرر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون کو سپریم کورٹ کی جج کے عہدے کیلئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ نامزدگی صدرِ مملکت جو بائیڈن کی جانب سے عمل میں لائی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ 25 فروری کو امریکی صدر جو بائیڈن نے سیاہ فام خاتون کیتانجی براؤن جیکسن کو سپریم کورٹ کی 116ویں ایسوسی ایٹ جج مقرر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

روسی افواج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر میں داخل 

اسلام آباد میں واقع امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ کیتانجی براؤن جیکسن وہ پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جو سپریم کورٹ کے عہدے کیلئے نامزد کی گئیں جبکہ وہ عدالتِ عظمیٰ کی چھٹی خاتون جج بن سکتی ہیں جبکہ یہ نامزدگی تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں امریکی سفارت خانے نے امریکی صدر کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکی سپریم کورٹ سے جسٹس برائر کی ریٹائرمنٹ کے بعد صدر کی حیثیت سے میری آئینی ذمہ داری ہے کہ کسی جج کا تقرر عمل میں لاؤں۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کیلئے مضبوط کوائف، ریکارڈ اور کردارکے ساتھ ساتھ قانون کی حکمرانی کیلئے پر عزم خاتون کا انتخاب کیا اور مجھے کیتانجی براؤن جیکسن کو نامزد کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ 

 

Related Posts