کشمیری مائیں اپنے بیٹوں کی لاشیں اُٹھا اُٹھا کر ذہنی توازن کھو رہی ہیں۔مشال ملک

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟
zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیری قوم آج بھی اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے متعلق سوال کرتی ہے۔مشال ملک
کشمیری قوم آج بھی اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے متعلق سوال کرتی ہے۔مشال ملک

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری طویل کرفیو کے دوران سرچ آپریشن کے نام پر بھارت نے قتل و غارت جاری رکھی ہوئی ہے، کشمیری مائیں اپنے بیٹوں کی لاشیں اُٹھا اُٹھا کر ذہنی توازن کھو رہی ہیں۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے جبکہ ظالم بھارتی فوجی ہر روز نئے کشمیری کو شہید کرکے اس پر جشن مناتے ہیں۔

مشال ملک نے کہا کہ ہر روز جب کوئی کشمیری نوجوان شہید ہوتا ہے تو اس کی میت کو کندھا دینے کے لیے علاقہ مکین جمع ہوتے ہیں۔ کشمیری مائیں شہید بیٹوں کے جنازے میں سب سے آگے ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ کشمیر میں خواتین بالخصوص ماؤں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے۔ ماؤں کے سامنے ان کے بچوں کو شہید کر دیا جاتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بھارتی سیاسی رہنما اور ریٹائرڈ فوجی افسر کے کشمیری خواتین کے خلاف بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اپنی ماؤں اور بہنوں کی آبرو پر مر مٹنا جانتے ہیں۔

ان کا 18 نومبر کو کہنا تھا کہ آر ایس ایس کا شدت پسندی کا نظریہ اور ہندوؤں کی فسطائی سوچ ساری دنیا کے آگے بے نقاب ہو گئی جبکہ بھارتی فوجی افسر نے مودی کی گندی ذہنیت آشکار کی۔

مزید پڑھیں:  کشمیر کے عوام اپنی ماؤں اور بہنوں کی آبرو پر مر مٹنا جانتے ہیں۔مشال ملک

Related Posts