ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلالِ احمر تعیناتی کے خلاف سماعت 5 دسمبر تک ملتوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلالِ احمر تعیناتی کے خلاف سماعت 5 دسمبر تک ملتوی
ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلالِ احمر تعیناتی کے خلاف سماعت 5 دسمبر تک ملتوی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما و نامور گلوکار ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلالِ احمر تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ میں  مشہور و معروف سنگر ابرار الحق  کی تعیناتی کے خلاف سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مقدمے کی سماعت کی۔

ابرار الحق کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بطور فلاحی ادارہ ہلالِ احمر میں کسی بھی  تعیناتی پر درخواست غیر قانونی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلالِ احمر تعیناتی کے خلاف رِٹ کو ناقابلِ سماعت قرار دے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے دلائل پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئینِ پاکستان میں اس کے خلاف قانون اپنا وجود رکھتا ہے جس کی خلاف ورزی کی پاکستان کے کسی شہری کو اجازت نہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ہم نے کیس پر وفاق سے جواب طلب کیا ہے۔ آئندہ سماعت تک ابرار الحق کی چیئرمین تعیناتی کا نوٹیفیکیشن معطل رکھا جائے گا۔عدالت نے 5 دسمبر تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو مقررہ تاریخ پر پیش ہونے کی ہدایت کی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے گلوکار ابرار الحق کی تعیناتی بطور چیئرمین ہلالِ احمر معطل کردی جبکہ گلوکاری کے میدان میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منوانے والے ابرار الحق کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا۔ 

 ہائی کورٹ میں معروف گلوکار اور تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کی ہلال احمر چیئرمین  کے طور پر تعیناتی کے حکم پر 18 نومبر کو سماعت ہوئی۔

معزز جج اطہر من اللہ نے مقدمے کی سماعت کے دوران وکیلِ صفائی کے دلائل سنے جبکہ اٹارنی جنرل انور منصور بھی اس موقعے پر عدالت میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں: عدالت نے گلوکار ابرار الحق کی چیئرمین ہلال احمر تعیناتی معطل کردی

Related Posts