’بالن ڈور‘ ایوارڈ کیلئے پسندیدہ کھلاڑی کریم بنزیما کو کس کھلاڑی سے خطرہ ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

'بالن ڈور' ایوارڈ کے پسندیدہ کھلاڑی کریم بنزیما کو کس کھلاڑی سے خطرہ ہے؟
'بالن ڈور' ایوارڈ کے پسندیدہ کھلاڑی کریم بنزیما کو کس کھلاڑی سے خطرہ ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فرانسیسی فٹ بال میگزین کی طرف سے دیا جانے والا بالن ڈور ایوارڈ 1956 سے فٹ بال کے مرد کھلاڑیوں کو دیا جارہا ہے۔

بالن ڈور ایوارڈ کن کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے؟

بالن ڈور ایوارڈ فرانس فٹ بال کی جانب سے سال کے بہترین فٹبالر کو دیا جاتا ہے جبکہ اس میں دنیا بھر سے 180 صحافی فاتح کیلئے ووٹ کرتے ہیں۔

بالن ڈور ایوارڈ کیلئے کن کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے؟

فرانسیسی فٹبال حکام نے سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے 30 کھلاڑیوں پر مشتمل نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔ جن میں ٹرینٹ الیگزینڈر آرنلڈ، جواؤ کینسلو، کیسمیرو، کیون ڈی بروئن، فیبنہو، ایرلنگ ہالینڈ، سیبسٹین ہالر، ہیری کین، جوشوا کِمِچ، ریاض مہریز، مائیک میگنن، ڈارون نونیز، کرسٹیانو رونالڈو، انتونیو روڈیگر، سون ہیونگ من، ڈسان ولاہووک، کریم بنزیما، ساڈیو مانے، محمد صلح، رابرٹ لیوینڈوسکی، کیلین ایمباپے، ونیسیئس جونیئر، لوکا موڈریک، تھیبوٹ کورٹائس، فل فوڈن، ٹرینٹ الیگزینڈر، آرنلڈ، برنارڈو سلوا، کرسٹوفر نکونکو، لوئس ڈیاز، تھیاگو الکنٹارا، ورجل وین ڈجک، بیٹا ہیونگ من، روڈری، ریاض مہریز اور رافیل لیو شامل ہیں۔

7 بار بالن ایوارڈ جیتنے والے میسی نامزد نہ ہوسکے

فرانسیسی فٹ بال حکام نے جن بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے اُس میں لیونل میسی کا نام شامل نہیں ہے۔

میسی نے 7 بار بالن ایوارڈ حاصل کیا ہے، انہوں نے گزشتہ سیزن میں پیرس سینٹ جرمین کی نمائندگی کرتے ہوئے 34 میچز میں صرف 11 گول کیے اور خیال کیا جارہا ہے خراب کارکردگی کی وجہ سے وہ سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کی نامزدگیوں میں جگہ نہیں بناسکے۔

اس سال بالن ڈور ایوارڈ کس کھلاڑی کو ملنے کا امکان ہے؟

رپورٹ کے مطابق 34 سالہ فرانسیسی کھلاڑی کریم بنزیما کو بالن ایوارڈ کیلئے سب سے زیادہ پسندیدہ کہا جارہا ہے، اُن کی پرفارمنس چیمپئنز لیگ میں بہت زیادہ اچھی تھی، جس کی وجہ اس سال اُن کے بالن اور ایوارڈ جیتنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

کریم بنزیما نے ریال میڈرڈ کو چیمپئنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے گزشتہ سیزن میں 44 گولز کیے۔

کریم بنزیما کو کس کھلاڑی سے خطرہ ہے؟

لیورپول سے کھیلنے والے سینیگال کے کپتان ساڈیومانے کو بالن ایوارڈ کیلئے دوسرا پسندیدہ کھلاڑی کہا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کریم بنزیما کو سب سے زیادہ خطرہ ساڈیو مانے سے ہوسکتا ہے۔

کریم بنزیما کو یہ ایوارڈ ملے گا یا نہیں؟

ماہرین کے مطابق چونکہ کریم بنزیما ایک مسلمان کھلاڑی ہیں اس لئے ہوسکتا ہے کہ انھیں بالن ایوارڈ نا دیا جائے تاہم اس کا حتمی فیصلہ 17 اکتوبر کو ہوگا۔

Related Posts