کراچی پولیس نے 80 چوری شدہ موبائل فون اصل مالکان کے حوالے کردیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایس ایس پی ایسٹ کے دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں چوری کیے گئے اور چھینے ہوئے موبائل فون اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔

تقریب میں ایس ڈی پی او شاہراہ فیصل اے ایس پی ظفر نے شرکت کی۔ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر احمد شیخ کی ہدایت پر چوری شدہ، چھینے ہوئے اور گمشدہ 80 موبائل فونز اصلی مالکان کے حوالے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئٹہ، گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 4بچے،2خواتین جاں بحق

ایس ایس پی ایسٹ کی طرف سے پولیس ٹیم کی کار کردگی کو سراہا گیا۔ انچارج آئی ٹی، ڈی آئی سی راحیل خان اور اسٹاف کو خصوصی طور پرشاباشی اور انعام دیا گیا۔

دوسری جانب موبائل فون ملنے پر شہریوں نے پولیس ٹیم کی کارگردگی کو سراہا، دل سے دعا دی اور اُن کا شکریہ بھی اداکیا۔

Related Posts