ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا
ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں غیر قانونی طور پر 20 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام پر ایک اور وار کردیا۔

ڈیری مافیا کی جانب سے غیر قانونی طور پر دودھ کی قیمت میں اضافہ کرنے کے بعد کراچی میں دودھ کی قیمت 230 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری قیمت 180 روپے مقرر ہونے کے باوجود شہری انتظامیہ اور سندھ حکومت اپنے حکم پر عمل در آمد کرانے میں بری طرح ناکام ہے، جس کے نتیجے میں سرکاری اور ڈیری مافیا کی قیمتوں میں 50 روپے فی لیٹر کا فرق ہے۔

اپنے اثر و رسوخ کے باعث ڈیری مافیا روزانہ پچاس لاکھ لیٹر دودھ 50 روپے کے منافع کے ساتھ فروخت کرتا ہے، جس کی کل رقم 250 ملین روپے بنتی ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی کے کمشنر اقبال میمن دودھ کے تاجروں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ انہیں اپنی مرضی سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Posts