ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک میں سونے کی گرتی ہوئی قیمت کو اچانک بریک لگ گیا، آج کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 1800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 800 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 78 ہزار 155 روپے ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر کم ہوکر 1905 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 626 پوائنٹس کا اضافہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ریکارڈ دیکھنے کو ملا تھا۔

Related Posts