بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مہوبا میں محبت اور شک کا ایک ایسا عجیب و غریب اور دلچسپ ڈرامہ سامنے آیا ہے جس نے سب کو دنگ کر دیا۔ بیوی کے اپنے پرمی کے ساتھ نو دو گیارہ ہونے پر شوہر نے غصے میں آ کر گاؤں کے 3 معصوم شہریوں کو ہی اپنے ہی ہاتھوں ملزم بنا ڈالا۔
اتر پردیش کے علاقے بندیل کھنڈ (مہوبا ضلع) میں تین بچوں کی ماں اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہو گئی۔ بیوی کے غائب ہونے کا صدمہ تو شوہر کو تھا ہی لیکن اس نے عقل کا استعمال کرنے کے بجائے محض اپنے شک اور ذاتی رنجش کی بنیاد پر گاؤں کے ہی تین بے گناہ افراد کے خلاف نامزد شکایت درج کروا دی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر ڈالا جس پر پورا گاؤں حیران رہ گیا تاہم شوہر کی اسی شکایت کو بنیاد بناتے ہوئے پولیس نے ایکشن لیا اور چھان بین کرتے ہوئے ہریانہ کے ضلع مہندر گڑھ کے علاقے نارنال سے مطلوبہ خاتون کو برآمد کر لیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو اس کے عاشق بھارت اہیروار اور اس کے ساتھی شنکر وشوکرما کے پاس سے برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے لیا اور ضابطے کی کارروائی کے بعد خاتون کو اس کے شوہر کے سپرد کر دیا گیا۔
دوسری جانب اس معاملے کی حقیقت کھل کر سامنے آنے کے بعد وکلا نے میدان سنبھال لیا ہے۔ وکلا نے ایس پی مہوبا سے ملاقات کی اور جھوٹی شکایت پر بے گناہ پھنسائے جانے والے افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔
وکلا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ آج ایس پی مہوبا سے اسی سلسلے میں ملنے آئے ہیں کیونکہ اس مقدمے میں ایک وکیل کے بھائی شیو سنگھ، گھنشیام، بھاؤآ اور دیگر دو افراد کو محض شک اور رنجش کی وجہ سے ایک جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں الجھایا گیا ہے۔
اصل حقیقت تو یہ ہے کہ گاؤں کے رہنے والے کلو کی بیوی منجو خود 24 مئی 2026 کو اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوئی تھی اس لیے اس معاملے میں شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جانی چاہئیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








