کراچی: صنعتی اور کمرشل صارفین کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے عزم کے تحت ، کے الیکٹرک نے کے ایف سی(KFC) ، یعنی گرے میکنزی ریسٹورانٹس انٹرنیشنل کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کئے ہیں۔
جس کے تحت کے ایف سی کو ایسے کارپوریٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے ، جو کے الیکٹرک کے سینٹرلائزڈ بلنگ مکینزم (CBM) / سنگل بلنگ سلیو شن کے ذریعے ادائیگی کے نظام سے مستفید ہو رہے ہیں۔
کے ایف سی کے ہیڈ آفس میں کے الیکٹرک کے چیف ڈسٹربیوشن آفیسر – عامر ضیاء اور کے ایف سی پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر – ایم رضا پیر بھائی نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔اس معاہدے پر دستخط کے بعد ، 25 مقامات پر قائم کے ایف سی کے ریسٹورانٹس اور گوداموں کو کے الیکٹرک کے CBM / سنگل بلنگ سلیوشن کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔
اس طرح کے الیکٹرک کے کل 2,850 صنعتی اور کمرشل کنکشنوں میں سے ، کارپوریٹ CBM صارفین کی مجموعی تعداد 10 اداروں تک پہنچ گئی ہے۔ معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، کے الیکٹرک کے چیف ڈسٹربیوشن آفیسر – عامر ضیاء نے کہا کہ؛ یہ سینٹرلائزڈ بلنگ مکینزم ، کے الیکٹرک کے اس ویژن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد کاروباری اداروں کیلئے پروسیس کو آسان بنانا اور خدمات کی فراہمی کو مستحکم کرکے انہیں فعال کرنا ہے۔
مزید پڑھیں :کے الیکٹرک کراچی میں 3 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے پر عزم