جبین نوٹیال کا دل غلطی کربیٹھا ہے پاکستانی گیت بول کفارہ کیا ہوگا کا چربہ نکلا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جبین نوٹیال کا دل غلطی کربیٹھا ہے پاکستانی گیت بول کفارہ کیا ہوگا کا چربہ نکلا
جبین نوٹیال کا دل غلطی کربیٹھا ہے پاکستانی گیت بول کفارہ کیا ہوگا کا چربہ نکلا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہورومعروف ایوارڈ یافتہ گلوکار جبین نوٹیال کا گانا دل غلطی کر بیٹھا ہے پاکستانی گیت بول کفارہ کیا ہوگا کا چربہ نکلا جبکہ بھارتی موسیقاروں نے دھنیں بنانے کی بجائے چرانے کو اپنی عادت بنا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں عالمگیر کے گیت کو بھی چوری کیا گیا اور اب جبین نوٹیال کی چوری بھی پکڑی گئی ہے جو 2018 میں ریلیز کیے گئے پاکستانی گیت کی ہو بہو نقل ہے جسے ڈرامہ سیریل پارلر والی لڑکی کیلئے بنایا گیا تھا۔

آج ہی جبین نوٹیال نے یو ٹیوب پر اپنا گانا ریلیز کیا ہے جسے صرف 3 گھنٹوں میں 16 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ناظرین کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔مداحوں کا کہنا ہے کہ جبین نوٹیال کے گیت دل کو چھو لیا کرتے ہیں۔ 

پاکستانی گیت کیلئے گلوکارہ سحر گل خان اور شہباز فیاض قوال کی خدمات حاصل کی گئیں۔ گیت کی موسیقی عاصم رضا اور سوچ بینڈ نے ترتیب دی۔ بول عاصم رضا نے تحریر کیے اور ویڈیو کیلئے ہدایات نادیہ افگن نے دیں جبکہ یہ گانا بول انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پیش کیا گیا۔ 

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو بعض اوقات خوشی ہوتی ہے کہ بھارت ہمارا میوزک چرانے پر مجبور ہوگیا ہے تاہم پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک نہیں جس کی موسیقی چرائی جاتی ہو کیونکہ بھارتی موسیقار ہالی ووڈ اور عرب میوزک کے علاوہ کوریا سے بھی موسیقی چرانے میں ملوث رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل کی 10ویں سالگرہ، ہمسفر کو یادگار بنانے والے 5لمحات

Related Posts