صہیونی فوج، پولیس کی سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

al aqsa stormed by israel
صہیونی فوج، پولیس کی سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوںکی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی جاری

مقبوضہ بیت المقدس: قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت دسیوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی، یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی، اس موقع پر یہودی آباد کاروں کی قیادت انتہا پسند اسرائیلی لیڈر یہودا گلیک نے کی۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی محاصرہ مسلسل129ویں روز بھی جاری رہا

خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے منظم دھاووں کا سلسلہ روز کا معمول بن چکا ہے۔ یہودی انتہا پسند گروپ ہیکل سلیمانی کے مزعومہ دعوے کی آڑ میں مراکشی دوازے سے مسجد اقصیٰ میں جاتے اور باب السلسلہ سے واپس جاتے ہیں۔

ادھر ایک دوسری پیش رفت میں اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے ایک دیرینہ محافظ فادی علیاں کو حراست میں لے کرمشرقی بیت المقدس میں قائم القشلہ حراستی مرکز منتقل کردیا۔

Related Posts