حکومت کا اسحاق ڈار کو وزیرِ خارجہ، جلیل عباس کو نائب وزیر بنانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ہم نیوز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ جبکہ سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو نائب وزیر خارجہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ، جلیل عباس جیلانی کو نائب وزیر خارجہ جبکہ طارق فاطمی کو وزیر اعظم شہباز شریف کا معاونِ خصوصی برائے امورِ خارجہ مقرر کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے آج سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات کی، سیکریٹری خارجہ اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی اس ملاقات کے دوران موجود تھے، جس کے دوران اہم فیصلے کیے گئے۔

سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو نگران حکومت کے دور میں خارجہ امور پر ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ اس دوران جلیل عباس جیلانی کو وزارتِ خارجہ میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ سامنے آیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو قومی احتساب بیورو (نیب) سے کلین چٹ ملنے کے بعد آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں بری کردیا۔

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست منظور کرلی، نیب کی کلیرنس کے بعد عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست گزشتہ برس اکتوبر کے دوران منظور کی۔

Related Posts