عراق نے پاکستان سے جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
عراق پاکستان سے JF-17 تھنڈر لڑاکا طیارے خریدے گا
عراق پاکستان سے JF-17 تھنڈر لڑاکا طیارے خریدے گا

اسلام آباد:عراق نے جے ایف 17لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے پاکستان سے معاہدہ کیا ہے، پاکستانی لڑاکا طیاروں کو اینٹی ڈرون آپریشن کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

JF-17 بلاک III، کا تازہ ترین ماڈل، عراق، ملائیشیا، نائیجیریا، آذربائیجان اور میانمار نے خریدا ہے، ارجنٹائن نے بھی اس میں ماضی میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اگرچہ معاہدے کی تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں، مگر یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ عراق نے 12 JF-17 تھنڈر بلاک III جنگجو حاصل کیے ہیں، جن کی قیمت تقریباً 664 ملین ڈالر بتائی جارہی ہے۔

عراقی وزیر دفاع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ”ہم نے طیاروں کی خریداری کے لیے ایک پاکستانی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

جیٹ طیاروں کی فروخت کے لیے مذاکرات دو سال سے زائد عرصے تک جاری رہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب پولیس نے خواتین پولیس اہلکاروں کیلئے اسکارف کو لازمی قرار دیدیا

دفاعی معاہدے کی منظوری پاکستان اور عراق کی حکومتوں نے دی تھی۔ JF-17 بلاک III جیٹ طیارے، جو کامیاب JF-17 کا جدید ترین ماڈل ہیں، عراقی فضائیہ میں ایک خوش آئند اضافہ ہو سکتا ہے۔