ایرانی حکومت نے گزشتہ 14 سال سے قید گرین موومنٹ کے سربراہ اور سابق اسپیکر مہدی کروبی کی نظر بندی ختم کردی ہے ۔
ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر اور گرین موومنٹ کے رہنما مہدی کروبی کے بیٹے حسین کروبی نے بتایا کہ والد مہدی کی نظر بندی باضابطہ طور پر ختم ہو گئی ہے۔
حسین کروبی کے مطابق کل شام سے سکیورٹی فورسز نے میرے والد کے گھر پر ان کی لازمی موجودگی ختم کردی۔
مہدی کروبی کے بیٹے نے بتایا کہ سکیورٹی اور احتیاطی تدابیر کی وجہ سے ان کی رہائی تقریباً دس دن کے لیے ملتوی کردی گئی تھی جو بالآخر کل مکمل ہوگئی۔
اپوزیشن رہنما کے بیٹے نے کہا کہ اگلے ہفتے سے ہم اپنے والد کی رہائش گاہ پر دوستوں کے استقبال کے لیے تیار ہوں گے۔
یاد رہے کہ ایران کے اپوزیشن لیڈر مہدی کروبی گزشتہ 14 سال سے نظر بند تھے۔ انہیں 2011 میں عرب بہار کے نام سے اٹھنے والی تحریک کا ساتھ دینے پر گرفتار کیا گیا تھا
مہدی کروبی اور حسین موسوی نے 2009 میں شدت پسند احمدی نژاد کے خلاف بڑے احتجاج اور ریلیاں کی تھیں اور ان کے انتخاب کو دھاندلی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔
ان دونوں رہنماؤں کو 2011 میں نظر بند کر دیا گیا اور ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نےاحتجاج کی ایکٹیویٹیز میں حصہ لیا ہے۔