ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی دور روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی دور روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آمد
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی دور روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف دور روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف بدھ کو وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کریں گے۔

علاوہ ازیں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان کے ہم منصب سے وفود کی سطح پر ملاقات کرینگے۔ اس کے علاوہ وہ دیگر اہم پاکستانی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی اعتماد، مذہب اور ثقافت پر مبنی گہرے تعلقات ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر تنازعے کے حوالے سے ایرانی قیادت کی حمایت غیر متزلزل رہی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعاون میں اضافہ ہوگا اور دوستی مزید مستحکم ہوگی۔

Related Posts