ایران میں 30 دھماکوں کی سازش ناکام بنادی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایران میں 30 دھماکوں کی سازش ناکام بنادی گئی
ایران میں 30 دھماکوں کی سازش ناکام بنادی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایرانی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہوں نے ملک میں بیک وقت 30 دھماکوں کی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام ی جانب سے 30 دھماکوں کو ناکام بنا دیا ہے جو افراتفری پھیلانے کے لیے تہران میں ایک ساتھ ہونے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 30 دہشت گردانہ دھماکے پُرہجوم شہر کے مراکز میں کیے جانے تھے لیکن سب کو ناکام بنا دیا گیا۔

وزارت کے مطابق تہران، البرز اور مغربی آذربائیجان صوبوں میں چھاپوں کے دوران منصوبہ بند حملوں کے سلسلے میں 28 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

وزارت انٹیلی جنس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد کا تعلق داعش (ISIS) سے تھا اور ان میں سے کچھ کی ”شام، افغانستان، اور عراق میں کردستان کے علاقوں سے ہیں۔

مزید پڑھیں:تھائی لینڈ:نجی ائیرلائن کی 3 پروازوں کی ہنگامی لینڈنگ

حکام کے مطابق دھماکوں کی منصوبہ بندی ملک کی غیر مستحکم بنانے، ملک کی سیکورٹی اتھارٹی کو توڑنے، معاشرے میں مایوسی اور خوف کے بیج بونے اور گزشتہ سال کے فسادات کی برسی کے عین موقع پر افراتفری اور مظاہروں کو بھڑکانے کی ساز تھی۔

Related Posts