تھائی لینڈ:نجی ائیرلائن کی 3 پروازوں کی ہنگامی لینڈنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھائی لینڈ:نجی ائیرلائن کی 3 پروازوں کی ہنگامی لینڈنگ
تھائی لینڈ:نجی ائیرلائن کی 3 پروازوں کی ہنگامی لینڈنگ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تھائی لینڈ میں نجی ائیر لائن ائیر ایشیا کی تین پروازوں میں ہنگامی صورتحال کے باعث ہنگامی لینڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کی دوپہر 2 بج کر 5 منٹ پر ائیر ایشیا کی پرواز ایف ڈی 319 نے بینکاک سے کوالالمپور کیلئے ٹیک آف کیا اورپائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کو شدید فنی خرابی کی نشاندہی کی اور 2 بج کر 29 منٹ پر ایمرجنسی ڈیکلیئر کردی۔

پائلٹ نے جب ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر کی تو ائیر ٹریفک کی جانب سے پائلٹ کو واپسی کا کہا گیااور طیارہ گلف آف تھائی لینڈ پر 10 ہزار فٹ کی نچلی پرواز کرتے ہوئے روانگی کے 58 منٹ بعد واپس بینکاک لینڈ کرگیا۔

ائیر ایشیا کی دوسری پرواز ایف ڈی 3231 نے بینکاک سے صورت تھانی کیلئے 2 بج کر 34 منٹ پر ٹیک آف کیا، ائیر بس اے 320 طیارے سے ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے، تاہم دوران پرواز ہی فنی خرابی دور ہوگئی اور طیارہ باحفاظت منزل پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:چاند پر بھیجے گئے بھارتی مشن چندریان 3 سے رابطہ منقطع ہوگیا

ائیر ایشیا کی ایک اور پرواز ایف ڈی 3161 فوکٹ سے چانگ مائی کے راستے میں تھی کہ دوپہر دو بج کر 39 منٹ پر ائیر بس اے 320 طیارے سے بھی ایمرجنسی کے سگنل موصول ہوئے، تاہم طیارے نے منزل پر نارمل لینڈنگ کی۔حکام کی جانب سے مذکورہ معاملے کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts