محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کو کسی نے انصاف نہیں دیا۔اقرار الحسن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کو کسی نے انصاف نہیں دیا۔اقرار الحسن
محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کو کسی نے انصاف نہیں دیا۔اقرار الحسن

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: نجی ٹی وی پروگرام سرِ عام کے میزبان اقرار الحسن نے کہا ہے کہ محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو موجودہ حکومت سمیت کسی نے انصاف نہیں دیا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اقرار الحسن نے آنجہانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ روایت ہے کہ جانے والے کی زندگی سے منسلک تلخ باتیں نہ دہرائی جائیں لیکن یہی وہ موقع ہے جب ہم سب اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Iqrar Ul Hassan (@iqrarulhassan)

انسٹاگرام پیغام میں اقرار الحسن نے کہا کہ یہی وہ موقع ہے جب ہم خود سے پوچھیں کہ ہم میں ایسی کیا خامی ہے کہ محسنِ پاکستان بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ اِس قوم سے زیادہ جھوٹے اور منافق لوگ نہیں؟ خاص طور پر حکمران۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہم نے کتنا ستایا ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں:

حلیمہ سلطان پاکستان میں گوگل پر ٹاپ ٹین سرچنگ میں شامل

فلک اور سارہ نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کردی

پیغام میں اقرار الحسن نے کہا کہ ہم پاکستانیوں نے ایک قوم کی حیثیت سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کتنا تنگ کیا ہوگا کہ انہیں افسوس کرنا پڑا کہ میں نے اِس قوم کیلئے کام کیا۔ باقی سب تو چلئے چور، ڈاکو اورلٹیرے تھے، اِس حکومت کو بھی کوئی توفیق نہیں ہوئی۔

اقرار الحسن نے کہا کہ کسی حکمران کو ڈاکٹر عبدالقدیر کی مزاج پرسی کی توفیق نہیں ہوئی۔ موجودہ حکومت سمیت کسی نے محسنِ پاکستان کو انصاف نہیں دیا۔ اپنا مقدمہ وہ اب کائنات کے سب سے بڑے جج کے سامنے پیش کریں گے۔ ہم سب کا گریبان اور ان کا ہاتھ ہوگا۔

 

 

 

Related Posts