فلک اور سارہ نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلک اور سارہ نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کردی
فلک اور سارہ نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کی پہلی تصویر شیئر کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ننھی پری “عالیانہ خان” کی پیدائش دو روز قبل ہوئی تھی۔

گلوکار فلک شبیر اور سارہ خان نے دو روز قبل اس خوشی کا اعلان کیا تھا کہ ان کے گھر ایک ننھی پری ہے۔ جس کا انہوں نے عالیانہ خان رکھا ہے۔

معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کی پہلی تصویر کو ایک دل سے کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔ انہوں نے عورت کی تکلیف برداشت کرنے کی بھی تعریف کی ہے جس ایک نئی زندگی کو لانے کا سبب بنتی ہے۔ ایک کیپشن میں وہ لکھتے ہیں ، “ماشاء اللہ جب حقیقی طاقت اور درد برداشت کرنے کی صلاحیت کی بات آتی ہے تو عورتیں ہمیں ہرا دیتی ہیں۔ صبح کے وقت کمزوری ، سینے کی جلن ، نیند کی کمی ، کمر کا درد ، موڈ میں تبدیلی اور کیا نہیں ہوتا!”

یہ بھی پڑھیں

فلم “میڈ” کی جذباتی اسٹوری نے نیٹ فلیکس پر دھوم مچا دی

فاخر کی والدہ انتقال کرگئیں، سوشل میڈیا صارفین کا اظہارِ افسوس

واضح رہے کہ دو روز قبل ایک پوسٹ میں گلوکار فلک شیر نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ اللہ نے ان کے گھر اپنی رحمت بھیجی ہے۔ گلوکار نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام عالیانہ فلک رکھاہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

گزشتہ روز گلوکار فلک شبیر کی اپنی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو اداکارہ سارۃ خان نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

دریں اثنا ، ماؤں کو سپر ہیروز کے طور پر سراہتے ہوئے انہوں نے لکھا ہےکہ “مجھے یقین ہے کہ مائیں سپر ہیروز ہیں ، کیونکہ وہ کائنات میں کسی بھی چیز کو سنبھال سکتی ہیں۔ سارہ ، تم نہ صرف میرے بچے کی ماں ہو بلکہ میرے دل کی دھڑکن بھی ہو۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ تم سے پیار کروں گا اور تمہاری اور ہماری بیٹی کی اس دن تک حفاظت کروں گا جب تک میں مر نہیں جاتا۔”

Related Posts