آئی فون 17 پرو میکس طویل بیٹری لائف کے ساتھ جلد لانچ ہونے والا ہے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ خلیج ٹائمز)

ایپل رواں سال ستمبر میں آئی فون 17 سیریز متعارف کرنے جا رہا ہے جس میں اب تک کی سب سے لمبی لائف والی بیٹری کا استعمال کیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق  ایپل کا آنے والا آئی فون 17 پرو میکس سب سے طویل بیٹری لائف فراہم کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  آئی فون17 پرو میکس 11 اور 13 ستمبر کے درمیان لانچ کیا جائے گا جس کی قیمت ساڑھے تین ہزار درھم ہوسکتی ہے۔

نئے ماڈلز میں فون کےسائز میں تبدیلی کی توقع نہیں ہے۔ آئی فون 16 پرو اور پرو میکس کے بعد، نئے ماڈلز کے بالترتیب 6.3 انچ اور 6.9 انچ رہنے کی توقع ہے۔

ممکنہ طور پر آئی فون 17 پرو ماڈلز کو نیکسٹ جنریشن کی A19 پرو چپ سے تقویت ملے گی جو کہ 3 نینو میٹر کے جدید عمل کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا کہ آئی فون 17 ایپل کی اب تک کی سب سے جدید اور پاورفل سیریز ثابت ہوسکتی ہے۔

Related Posts