مقبوضہ کشمیر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن یوم سیاہ کے طورپر منایا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن یوم سیاہ کے طورپر منایا جائے گا
مقبوضہ کشمیر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن یوم سیاہ کے طورپر منایا جائے گا

مقبوضہ جموں و  کشمیر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج یوم سیاہ کے طورپرمنایا جا رہا ہے جس کامقصد عالمی برداری کی توجہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارتی جارحیت  کی جانب مبذول کرانا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یومِ انسانی حقوق یومِ سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل  گزشتہ روز  کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین اور سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی نے کی۔ یہ دن دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے 10دسمبر 1948کو انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے جو اقوام متحدہ کی ایک بڑی کامیابی تھی ۔

مزید پڑھیں: امریکی ایوانِ میں کشمیر میں مظالم سے متعلق بل

وادیِ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال کی جائے گی تاکہ عالمی برداری کو یاد دلایا جاسکے کہ کشمیری مسئلہ کشمیر کو عالمی ادارے کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں رکوانے کیلئے اس کے موثر کردار کے منتظر ہیں۔کشمیر میں بد ترین کرفیو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ 

 آج مسلسل 128ویں روز بھی مقبوضہ کشمیر میں  فوجی محاصرہ اورانٹرنیٹ سمیت دیگر پابندیا ں بدستور نافذ ہیں جس کی وجہ سے کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف ودہشت کا ماحول اور غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

24ہزار سے زائد طلباء کو انٹرنیٹ کی معطلی کی وجہ سے اہلیت کے داخلہ ٹیسٹ نیٹ کیلئے آن لائن اپلائی کرنے میں شدید مشکلا ت کا سامنا ہے ،جس کی وجہ سے ان کا تعلیمی کیریئر تاریک ہونے کا خدشہ ہے۔

پورے بھارت میں میڈیکل کالجوںمیں داخلے کے خواہشمند طلباء کو اعلیٰ مسابقتی ٹیسٹ نیٹ پاس کرنا ضروری ہے ۔ کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھروور نے ایک ٹویٹ میں امریکی ایوان کانگریس میں کشمیر سے متعلق قرارداد پیش کئے جانے کو قابل تعریف اقدام قرار دیاہے۔

انہوں نے کہاکہ  یہ امریکی نمائندوں کی ایک قابل تعریف کوشش ہے جبکہ ہماری پارلیمنٹ میں پورے سیشن کے دوران کشمیر کے موضوع پر کوئی بات نہیں کی گئی جو کہ انتہائی شرم کی بات ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یومِ انسانی حقوق منایا جارہا ہے،  دن منانے کا مقصد عوام الناس میں انسانی حقوق کے حوالے سے شعور بیدار کرنا اور حقوق کی خلاف ورزی و استحصال کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔

ہر سال 10 دسمبر عالمی یومِ انسانی حقوق منانے کے حوالے سے تاریخی حقیقت یہ ہے کہ اسی دن  1948ء میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے حقوق کے عالمی معاہدے کو باضابطہ منظوردی دی جبکہ 1950ء میں جنرل اسمبلی نے 10 دسمبر کے روز یومِ انسانی حقوق ہر سال عالمی سطح پر منانے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: یومِ انسانی حقوق کا مقصد استحصال کے خلاف آواز بلند کرنا ہے

Related Posts