امریکی ایوانِ میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے متعلق بل، پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ایوانِ میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے متعلق بل، پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
امریکی ایوانِ میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے متعلق بل، پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی ایوانِ نمائندگان میں مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارت کی طرف سے نافذ مسلسل کرفیو اور پابندیوں کے خلاف بل پیش کردیا گیا جس میں پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بھارتی نژاد خاتون رکنِ ایوان پرامیلا جیا پال نے امریکی ایوان میں بل پیش کیا۔ بل میں بھارت سے مقبوضہ وادی میں جاری ذرائع مواصلات، انٹرنیٹ اور فون بندش پر پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ 

بل میں خاتون رکن پرامیلا جیا پال نے کہا کہ گزشتہ 30 برسوں کے دوران مسئلہ کشمیر کے باعث ہزاروں افراد جان کی بازی ہار گئے، بھارت فوری طور پر  تمام کشمیریوں کی مذہبی آزادی بحال کرے۔ 

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تاریخ کے بد ترین اور غیر انسانی کرفیو کا آج 126واں روز ہے  جبکہ مظلوم کشمیریوں کو ذرائع مواصلات کی عدم دستیابی کے ساتھ ساتھ خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

قابض بھارتی فوج نے مظلوم کشمیریوں پر عرصۂ حیات تنگ کر رکھا ہے۔ ذرائع مواصلات کی عدم دستیابی کے باعث کشمیری عوام باہمی روابط اور آمدورفت سے قاصر ہیں۔

بھارت کی طرف سے  کشمیر میں سرچ آپریشن کے نام پر پکڑ دھکڑ، ظلم و تشدد اور قتل و غارت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جبکہ موبائل، انٹرنیٹ اور ٹی وی نشریات بھی بحال نہیں کی گئیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 126ویں روز میں داخل

Related Posts