سائنس دانوں نے بے شمار فوائد کی حامل پانی پر تیرنے والی دھات تیار کر لی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سائنس دانوں نے بے شمار فوائد کی حامل پانی پر تیرنے والی دھات تیار کر لی
سائنس دانوں نے بے شمار فوائد کی حامل پانی پر تیرنے والی دھات تیار کر لی

سائنس دانوں نے بے شمار فوائد کی حامل پانی پر تیرنے والی دھات تیار کر لی ہے جس میں سوراخ کرنے کے باوجود وہ پانی یا کسی بھی سیال مائع میں تیرتی رہتی ہے۔

یونیورسٹی آف روچیسٹر کے ڈاکٹر ایڈم فرینسٹر اور ساتھیوں نے مل کر ایک نیا مادّہ تخلیق کیا ہے جسے سپر ہائیڈروفوبک میٹریل کا نام دیا گیا ہے جس میں ایک چینی انسٹیٹیوٹ آف فزکس نے بھی ان کی مدد کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: اب ہر شخص آپ کو اپنے واٹس ایپ گروپ میں ایڈ نہیں کرسکے گا۔نئی سیٹنگ متعارف

ڈاکٹر ایڈم فیرینسٹر اور ساتھیوں نے اس دھات کی ایجاد میں المونیم کا استعمال کیا ہے، تاہم اس کے اجزاء میں تبدیلی لانے کے بعد انتہائی باریکی سے خاص پیٹرن بنا کر ان میں ہوا بھردی گئی ہے۔

ہواکی مدد سے دھاتی مادّہ پانی میں ڈوبنے سے بچا رہتا ہے جبکہ مادّے میں سوراخ ہوجانے کے بعد بھی بھری گئی ہوا اس میں سے نہیں نکلتی اور اسے پانی پر تیرنے میں مسلسل مدد کرتی رہتی ہے۔ 

روچیسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ایجاد کو بین الاقوامی سطح پر بہت سراہا جارہا ہے جبکہ اس قسم کی دھات کی مدد سے برقی آلات کو واٹر پروف بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر متعدد کام لیے جاسکتے ہیں۔

قدرتی طور پر لیتھیم، پوٹاشیم اور سوڈیم ایسی دھاتیں ہیں جو پانی پر تیر سکتی ہیں، تاہم ان کو پانی میں ڈالتے ہی یہ پانی کے ساتھ کیمیائی تعامل کرنے لگتی ہیں۔ اگر ہم سوڈیم کو پانی کی سطح پر رکھیں تو پانی کی سطح پر آگ لگ جاتی ہے۔

علمِ کیمیاء کے تحت لیتھیم، سوڈیم اور پوٹاشیم کی کمیت کم ہونے کے باعث یہ دھاتیں پانی پر تیرتی ہیں، تاہم یہ دھاتیں پانی کے ساتھ ساتھ ہوا سے بھی کیمیائی تعامل کرنے لگتی ہیں، اس لیے ان دھاتوں کو منرل آئل میں رکھنا پڑتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ان کی حکومت واٹس اپ کے ذریعے وائس کالز پر پابندی ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔

متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد الکویتی نے گزشتہ روز  امریکی ٹی وی کو بتایاکہ متحدہ عرب امارات نے قومی سلامتی کے اقدامات پر  واٹس اپ کے ساتھ اپنا تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا واٹس اپ کے ذریعے وائس کال پرپابندی ہٹانے کا اعلان

Related Posts