ہمارا شروع سے مؤقف ہے کہ نواز شریف علاج کے لیے ملک سے باہر جائیں۔نعیم الحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارا شروع سے مؤقف ہے کہ نواز شریف علاج کے لیے ملک سے باہر جائیں۔نعیم الحق
ہمارا شروع سے مؤقف ہے کہ نواز شریف علاج کے لیے ملک سے باہر جائیں۔نعیم الحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی  برائے سیاسی معاملات نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت کا شروع سے مؤقف یہی ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف علاج کے لیے ملک سے باہر چلے جائیں۔

معاونِ خصوصی سیاسی معاملات نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر غور کرنے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت نواز شریف کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں: علاج کے لیے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی آئندہ ہفتے متوقع

نعیم الحق نے کہا کہ عدالت ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر جو بھی فیصلہ کرے گی، حکومت کو قبول ہوگا۔ نواز شریف کے علاج کے لیے رکاوٹیں دور کرنے میں حکومت تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف میرے ہم عمر ہیں جبکہ میں بھی ہسپتال میں زیر علاج ہوں۔ اگر نواز شریف علاج کے لیے بیرونِ ملک جا رہے ہیں تو جائیں اور علاج کروا کر وطن واپس آئیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے کہا  کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تبدیل شدہ وفاقی کابینہ کی فہرست میں کوئی صداقت نہیں ہے جبکہ مخالفین اس طرح کی خبریں پھیلاتے رہتے ہیں۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے از خود تصدیق کی ہے کہ یہ لسٹ مکمل طور پر غلط ہے جبکہ مخالفین ایسی خبریں پارٹی میں دھڑے بندیاں ترتیب دینے کے لیے پھیلاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر موجود وفاقی کابینہ کی تبدیلی کی فہرست میں کوئی صداقت نہیں۔نعیم الحق

Related Posts