عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے، آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف
عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے، آرمی چیف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اوعالمی برادری کو پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات اظہار امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے 38 طلباء کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا جن کا تعلق نو مختلف ممالک سے ہے،طلباء نے جنرل ہیڈ کوارٹر ز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے علاقائی سلامتی کے مسائل اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاک فوج کے کردار پر بات کی۔

سپہ سالار نے پاکستان کی بھرپور صلاحیتوں پر بھی روشنی ڈالی اور شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے قیام کے دوران اپنے تجربات کی بنیاد پر پاکستان کو دیکھیں۔

مزید پڑھیں:جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت خراب ہورہی ہے، بشریٰ بی بی کا بیان حلفی

پاک فوج کے سربراہ نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانی مظالم اور حقائق کو تبدیل کرنے کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی، طلباء نے بات چیت کا موقع فراہم کرنے سپہ سالار کی تعریف کی۔

Related Posts