انسٹا گرام نے صارفین کے لیے کورونا وائرس کے تھیم فلٹرز متعارف کروا دئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسٹا گرام نے صارفین کے لیے کورونا وائرس کے تھیم فلٹرز متعارف کروا دئیے
انسٹا گرام نے صارفین کے لیے کورونا وائرس کے تھیم فلٹرز متعارف کروا دئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام نے اپنے صارفین کے لیے کورونا وائرس کے تھیم فلٹرز متعارف کروا دئیے ہیں۔

فلٹرز کو تلاش کرنے کے لیے صارفین کو انسٹا گرام کی افیکٹس گیلری کا استعمال کرنا ہوگا۔ افیکٹس گیلری میں صارفین کو کورونا وائرس کے الفاظ تحریر کرکے فلٹرز دیکھنا ہوں گے۔

کورونا وائرس تلاش کرنے پر افیکٹس گیلری میں کورونا وائرس کے حوالے سے تھیم فلٹرز نظر آئیں گے جو آپ اپنی کسی بھی تصویر پر لگا سکتے ہیں۔ اِس وقت یہ اختیار انسٹا گرام صارفین کے لیے مقبول ترین فیچر بنا ہوا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلٹرز استعمال کرنے سے صارفین کی تصاویر پر مختلف اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک فلٹر اپلائی کرنے سے آپ کی اسکرین کورونا وائرس کے مالیکیولز سے بھر جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اور فلٹر کے استعمال سے صارف کے چہرے پر کورونا وائرس لکھا ہوا دِکھائی دیتا ہے۔ اسی طرح ایک اور فلٹر کے استعمال کے دوران ایک اسٹائل گیم سامنے آتی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دُنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 197 افراد ہلاک ہو گئے  ہیں جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار 27 ہو گئی۔ 

وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 197 افراد ہلاک ہو گئے

Related Posts