ملک میں کاروباری افراد کی آسانی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں کاروبار کی آسانی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
ملک میں کاروبار کی آسانی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد:صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں کاروبار ی افراد کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے  حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات ایوانِ صدر میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے بات چیت کے دوران کہی۔وفدکی قیادت چیمبر آف کامرس کے صدر احمد حسن مغل کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کاروباری فضا بہتر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالرز کی قیمت میں 27 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران تحریک انصاف کی بہتر معاشی پالیسیوں کی وجہ سے کاروباری حالات بہتر ہوئے ہیں، اور مختلف مالیاتی شماریے بھی گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بہتر ہوئے جس کی وجہ سے کاروباری افراد بہترطریقے سے کاروبار کرسکتے ہیں۔

صدرِ مملکت نے چیمبر آف کامرس اسلام آباد کی کارکردگی کو سراہا۔ احمد حسن مغل کے مطابق اسلام آباد چیمبر آف کامرس 1984ء میں قائم ہوا جو تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں معاون ہے۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  ملک کے جاری مالی خسارے میں جولائی کے دوران 73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ مالی سال کے دوران اسی مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 13 کروڑ ڈالر تھا جس میں 72.81 فیصد کمی ہوئی اور رواں مالی سال جولائی میں یہ خسارہ 57 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگیا۔

دوسری  جانب دو روز قبل  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نےٹیکس نیٹ کے دائرۂ کار کو توسیع دینے کے لیے ایک لاکھ بڑے ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے مزید ایک لاکھ افراد کو ٹیکس نوٹسز جاری کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق   ادارے کو اربوں روپے کے لین دین پر مبنی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ جن افراد کو فوری طور پر نوٹسز بھیجے گئے ہیں، وہ ٹیکس نیٹ میں غیر رجسٹرڈ امیر لوگ ہیں۔ٹیکس نیٹ کو توسیع دینے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو  مرحلہ وار ٹیکس نہ دینے والے افراد کو نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ عوام ٹیکس دیں اور ملکی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں توسیع سے تقویت دی جائے۔

مزید پڑھیں: ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ، ایف بی آر نے ایک لاکھ امیر افراد کو نوٹسز جاری کردئیے

Related Posts