کورونا ہوٹلوں تک پہنچ گیا، پنجاب میں ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے پر پابندی عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indoor dining at hotels, restaurants banned in Punjab

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے صوبے میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ کھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس سلسلے میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہر طرح کے فوڈ پوائنٹس کو صرف کورونا وائرس سے متعلقہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ کھلی جگہ پر کھانے یاٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی۔

کیپٹن (ر) عثمان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ماسک پہنیں ، باقاعدگی سے ہاتھ دھوئیں ، معاشرتی فاصلے پر عمل کریں ، غیر ضروری گھومنے پھرنے سے گریز کریں اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

اس سے قبل اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کی تھی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 499 نئے کیسز رپورٹ، 39 مزید شہری جاں بحق

دوسری طرف پاکستان میں جولائی کے وسط کے بعد سے روزانہ سب سے زیادہ کورونا کیسزرپورٹ ہورہے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3499 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

Related Posts