سری نگر :قابض بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں دو مزید کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ،دوروز سے اس علاقے میں شہید نوجوانوں کی تعداد چار ہوگئی۔
ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور میں فوجیوں نے ایک محاصرے اورسرچ آپریشن کے دوران ایک مسجد کے اندر دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔
گذشتہ روز فوجیوں نے اسی علاقے میں ایک نوجوان کو شہید کیا تھا جبکہ دوسرے نوجوان کو ضلع شوپیاں کے بانڈپاوا میں شہید کیا تھا۔
بھارتی پولیس اور فوجیوں نے نہتے کشمیریوں کیخلاف طاقت کا بھرپور استعمال کیا اور علاقے میں مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے۔
مزید پڑھیں:گھوٹکی میں دھماکہ، 2 رینجرز اہلکار اور ایک شہری ہلاک جاں بحق