بھارتی پولیس کامسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،پاکستان جانے کی دھمکیاں

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی پولیس کامسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،پاکستان جانے کی دھمکیاں
بھارتی پولیس کامسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،پاکستان جانے کی دھمکیاں

لکھنو: بھارتی پولیس نے مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں پاکستان جانے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اترپردیش کے پولیس افسر ایس پی اکھلیش نارائن سنگھ کی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج سے سختی سے نمٹنے کا کہتے ہوئے مسلمانوں کو پاکستان جانے کی دھمکی دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا 146واں روز، خوف و دہشت کاماحول برقرار

بھارتی پولیس افسر کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیووائرل ہوگئی جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ بھارت میں نہیں رہنا چاہتے تو پاکستان چلے جاؤ اور تم لوگوں کو متنازع قانون کے خلاف احتجاج کی قیمت چکانا ہوگی۔

بھارتی پولیس افسر نے مظاہرین کو مغلظات بکتے ہوئے کہا کہ انڈیا کا کھاتے ہو اور تعریف کسی اور کی کرتے ہو، پاکستان چلے جاؤ نہیں تو سیکنڈوں میں تمہارا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔

Related Posts