بھارتی نژاد رِشی سونک برطانیہ کے وزیر اعظم نامزد، مودی کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی نژاد ٹوری رہنما رشی سونک کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ منتخب ہوگئے، جس کے بعد ان کا وزیر اعظم بننا یقینی ہوگیا ہے، پارٹی سربراہ بننے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے پیشرو وزیراعظم لز ٹرس کو اندرون و بیرون ملک مشکل حالات کے باوجود باوقار قیادت پر خراج تحسین پیش کیا۔

لندن میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کی حمایت سے پارٹی لیڈر منتخب ہونا اعزاز ہے۔ 

رشی سونک نے کہا کہ برطانیہ عظیم ملک ہے، جسے گہرے اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے۔ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کام کریں گے۔ 

دریں اثنا بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے برطانیہ کے نئے نامزد وزیراعظم رشی سونک کو مبارکباد دی ہے۔ 

نریندر مودی کا کہنا تھا کہ نئے برطانوی وزیراعظم کے ساتھ عالمی مسائل پر مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

Related Posts