بھارتی فوج محصور کشمیری خواتین کے بچے ان کے سامنے سے اٹھا لے جاتی ہے۔ملیحہ لودھی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی فوج محصور کشمیری خواتین کے بچے ان کے سامنے سے اٹھا لے جاتی ہے۔ملیحہ لودھی
بھارتی فوج محصور کشمیری خواتین کے بچے ان کے سامنے سے اٹھا لے جاتی ہے۔ملیحہ لودھی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی سینئر سفارت کار ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، تاہم محصور کشمیری خواتین کے بچے ان کے سامنے سے اٹھا لیے جاتے ہیں جو ان پر سب سے بڑا ظلم ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے منعقدہ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر میں بد ترین مظالم سے خواتین پر سنگین اثرات رونما ہوئے جس سے محصور خواتین کی زندگی مزید اجیرن ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 65ویں روز میں داخل،اشیائے ضروریہ کی شدید قلت

ملیحہ لودھی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کشمیر کے مسئلے پر مزید خاموش نہیں رہ سکتی۔ اقوامِ عالم کو کشمیر میں ظلم کا سامنا کرتی ہوئی خواتین کے حق میں آواز اٹھانی ہوگی  جبکہ آج نیو یارک ٹائمز کے صفحۂ اوّل پر چھپی کشمیری ماں کی تصویر بھارتی مظالم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں خواتین کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جا رہا ہے، جنگی قوانین بھی اس کی اجازت نہیں دیتے جبکہ کشمیر میں نافذ مسلسل کرفیو کو آج 65 روز ہوچکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں  مسلسل کرفیو کے دوران بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال  کرتے ہوئے ضلع پلوامہ میں  ایک کشمیری نوجوان کو عسکریت پسند قرار دے کر شہید کردیا ہے۔

ضلع پلوامہ کے علاقے آونتی پورہ میں بھارتی فوج کے  آپریشن کے باعث گھروں میں محصور کشمیریوں کی زندگی مزید اجیرن ہو گئی۔ قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو پکڑ لیا جسے  بعد ازاں دہشت گرد کہہ کر اس پر فائرنگ کی گئی۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی: بھارتی فوج نے نوجوان کو شہید کردیا

Related Posts