بھارت نے 5عالمی صحافیوں کو آزاد کشمیر آمد سے روک دیا، فواد چوہدری کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت نے 5عالمی صحافیوں کو آزاد کشمیر آمد سے روک دیا، فواد چوہدری کی مذمت
بھارت نے 5عالمی صحافیوں کو آزاد کشمیر آمد سے روک دیا، فواد چوہدری کی مذمت

 بھارت نے نئی دہلی میں کام کرنے والے 5 بین الاقوامی صحافیوں کو آزادانہ رپورٹنگ کرنے کیلئے آزاد کشمیر آمد سے روک دیا ہے جس کی فواد چوہدری اور دیگر وفاقی وزراء نے شدید مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت نے 5 غیر ملکی صحافیوں کو پاکستان آمد کی اجازت دینے سے انکار کردیا جو 5 اگست کے روز آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: قانون ساز اسمبلی میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کا انتخاب آج کیا جائے گا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے بھارت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کا یہ اقدام آزادئ اظہارِ رائے کی غمازی کرتا ہے، پاکستان کا مطالبہ ہے کہ صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر جا کر حقائق رپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔ 

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ مودی حکومت کا آر ایس ایس ایجنڈا بے نقاب ہوگیا۔ بھارت نے دہلی کے غیر ملکی صحافیوں کو آزاد کشمیر آمد کی اجازت نہ دے کر آزادانہ طور پر حقائق کی رپورٹنگ سے روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیا

پیغام میں وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے مزید کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوری مملکت جس میں آزادئ اظہارِ رائے کو ترجیح نہیں دی جاتی، دنیا بھر میں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہے جو ایک بڑا تاریخی لمحہ ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بھارتی دفتر خارجہ کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کشمیر پریمیئر لیگ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیط چوہدری کی جانب سے گزشتہ ماہ جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات سے متعلق بھارتی بیانات حقائق کے منافی ہیں۔ 

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بھارتی بیانات حقائق کے منافی ہیں، دفتر خارجہ

Related Posts