بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی
بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد /نئی دہلی:بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے اڑان بھرنے والی پروازوں کیلئے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

بھارتی حکومت نے پاکستان کو باضابطہ درخواست بھی دی ہے، حکومت نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔اس سے قبل بھی بھارت پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت طلب کرچکا ہے۔

سول ایوی ایشن تمام رپورٹس حکومت اور وزرات خارجہ کو ارسال کرے گی رپورٹ کی روشنی میں حکومت پاکستان بھارت کی درخواست پر فیصلہ کرے گا۔

یاد رہے پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے اڑان بھرنے والی پروازوں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے۔

گزشتہ ماہ سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کی اجازت سے بھارتی طیارے نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کیا تھا۔ترجمان سی اے اے کے مطابق بھارتی طیارے نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر سے شارجہ کیلئے اڑان بھری تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا