نادرا کا بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہوچکا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے نادرا کا بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بتایا کہ ادارے کا ڈیٹا ہیک ہوچکا ہے،اس حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس منعقد کیا گیا،جس میں ڈائریکٹر ایف آئی نے بریفنگ دی۔

انہوں نے دوران بریفنگ بتایا کہ نادرا کا بائیو میٹرک ڈیٹا ہیک ہوچکا ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں جعلی سموں کی بھرمار ہوچکی ہے، انہوں نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ فیصل آباد میں کی گئی حالیہ کارروائی میں 13ہزار جعلی سمز بر آمد کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نادرا کا ڈیٹا ہیک ہوچکا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے اس حوالے سے نادرا کو بھی لکھا ہے کہ آپ کے ڈیٹا کے ہیک ہونے کے باعث جعلی سمیں جاری کی جارہی ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے سائبر کرائم ونگ کو ہزاروں شکایتیں موصول ہوئی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس عملہ کم جس کے باعث اتنی شکایتوں پر فوری کارروائی کرنا ناممکن ہے۔

مزید پڑھیں: نوشین کاظمی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی، تشدد کے شواہد نہیں ملے

انہوں نے اجلاس کو جعلی سمز کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ اس حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔