بھارت کشمیر پہ قبضہ کرکے پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے، سردار مسعود

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اہل پاکستان فرانس اور بھارت کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کریں‘صدر آزاد کشمیر
اہل پاکستان فرانس اور بھارت کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کریں‘صدر آزاد کشمیر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف ورلڈ کشمیر فورم کی جانب سے اسلام آباد میں انٹرنیشنل کشمیر کنونشن منعقد کیا گیا۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پہ قبضہ کرکے پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے۔

سیرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچوں، خواتین اور بزرگوں تک کو حقوق نہیں مل رہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں روزانہ انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہا ہے۔

بھارت کے 5 اگست کے لاک ڈاؤن کے بعد عالمی رائے عامہ بھارت کے مخالف ہے، سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت چین کا خوف دلا کر اسلحہ خریدتا ہے، بھارت کے سارے اسلحہ کا رخ پاکستان کی طرف ہے، بھارتی فوج کا بڑا حصہ مقبوضہ کشمیر میں لگا ہوا ہے۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں وہ کچھ کر رہا ہے جو تاریخ انسانیت میں کبھی نہیں ہوا، بھارت بلوچستان کو پاکستان سے توڑنا چاہتا ہے، تنگ نظر اور نفرت آمیز رویے کے بھارتی ہندووں کو مقبوضہ کشمیر میں شہریت دی جارہی ہے۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ دنیا بھارتی اشیا کی پابندیوں کا آغاز کرے، تمام مسلمانوں اور مسلم ممالک کو بھارتی اشیا کا بائیکاٹ کرنا چاہئے، شہریار خان آفریدی نے کہا کہ عالمی دنیا کو خطے کے امن کا احساس کرنا ہوگا، خطے میں امن کشمیریوں کے حقوق کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا۔

مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے بھی مساوی حقوق کے حق دار ہیں، کشمیر کے حوالے سے تمام پاکستانی قائد اعظم کے وژن سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، بھارت فوج نے کشمیری بچیوں کیساتھ ریپ کیے، کشمیریوں کے بٹھائے بغیر اس مسئلے کا حل نہیں ہوگا، کشمیر کے مسئلہ پر تمام جماعتیں یکجا ہیں، کوئی بھی کشمیر پر سمجھوتے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

چیئرمین ورلڈ کشمیر فورم حاجی محمد رفیق پردیسی نے کہا کہ تمام کشمیری دھڑے اب ایک ہوجائیں، ورلڈ کشمیر فورم بھارتی مظالم دنیا کو دکھاتا رہے گا، یورپ انسانی حقوق کے لیے سرگرم رہتا ہے تو بھارتی مظالم کے خلاف بھی آگے آئے، کشمیر موومنٹ کو آخری حد تک لے کر جائیں گے۔

جنرل سیکریٹری ورلڈ کشمیر فورم جسٹس ریٹائرڈ انور منصور خان نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر سے نکالنے کے لیے فوری اقدامات کرے، بھارت شملہ معاہدے پر عمل درآمد کا پابند ہے، شملہ معاہدے کے تحت بھارت مقبوضہ کشمیر میں کوئی اقدام اپنی مرضی سے نہیں کرسکتا۔

یہ حقیقت ہے کہ کشمیر کسی طرح بھارت کا حصہ نہیں، سابق ہائی کمشنر عبدالباسط خان نے کہا کہ پوری دنیا کی انسانیت کے لیے مقبوضہ کشمیر کا لاک ڈاون لمحہ فکریہ ہے، بھارت پر عالمی دباو بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔

Related Posts