اسرائیلی دھمکی کے بعد ہزاروں فلسطینی غزہ چھوڑ تے ہوئے، تصویری جھلکیاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی دھمکی کے بعد ہزاروں فلسطینی غزہ چھوڑ تے ہوئے، تصویری جھلکیاں
اسرائیلی دھمکی کے بعد ہزاروں فلسطینی غزہ چھوڑ تے ہوئے، تصویری جھلکیاں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسرائیل اور غزہ تنازعہ 7 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز شمالی غزہ سے 11 لاکھ افراد کو غزہ چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے تمام مکینوں سے اپنے گھر خالی کرنے اور اپنی حفاظت کے لیے علاقے کے جنوب کی طرف جانے کا مطالبہ کیا۔

غزہ چھوڑنے کا یہ مطالبہ چھ دن بعد سامنے آیا جب حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی کے ارد گرد بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا، اور 1300سے زیادہ اسرائیلی شہریوں کو ہلاک کردیا گیا۔

تصویر: اے ایف پی

13 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی فوج کی وارننگ کے بعد اپنے گھروں سے جاتے ہوئے فلسطینی اپنے سامان کے ساتھ غزہ شہر کی ایک سڑک سے گزر رہے ہیں۔

تصویر: اے ایف پی

اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد اپنے گھروں کو چھوڑ کر جاتے ہوئے فلسطینی اپنا سامان اٹھائے محفوظ جگہ کی تلاش میں جارہے ہیں۔

تصویر: اے ایف پی

اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد غزہ شہر میں فلسطینی اپنے سامان کے ساتھ محفوظ علاقوں کی طرف جاتے ہوئے ایک لڑکا گدا اٹھائے ہوئے جارہا ہے۔

تصویر: اے ایف پی

اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکولوں میں ہزاروں کا ہجوم موجود ہے جو دیگر رشتہ داروں یا اجنبیوں کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

تصویر: اے ایف پی

غزہ کے واحد پاور اسٹیشن میں ایندھن ختم ہوچکا ہے جبکہ صرف چند پرائیویٹ جنریٹرز ہیں جن میں قلیل ایندھن موجود ہے۔

تصویر: اے ایف پی

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ایک سینئر اہلکار نے خبردار کیا ہے کہ بجلی کی کمی ہسپتالوں کا نظام معطل کرسکتی ہے۔

Related Posts