تصویری تجزیہ، غزہ کے اسپتال پر حملے کیخلاف مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کے بعد دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اسرائیل کے خلاف غم و غصہ پایا گیا جس کے باعث اسرائیل اور حامی ملکوں کے سفارت خانوں کے باہر مظاہرے کیے۔

اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ہزاروں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کی جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

تہران میں بھی سیکڑوں مظاہرین نے فرانسیسی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا جبکہ ترکی میں مظاہرین نے نیٹو کے فوجی اڈے میں گھسنے کی کوشش کی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

ادھر بیروت میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے امریکی سفارت خانے کی جانب رخ کیا اور سفارت خانے کے باہر آگ لگادی جبکہ مظاہرین نے بیروت میں اقوام متحدہ کی عمارت میں بھی توڑ پھوڑ کی۔

علاوہ ازیں تیونس، مصر اور فرانس میں بھی مظاہرے کیے گئے جبکہ فلسطینی شہر رام اللہ میں مظاہرین اور فلسطینی حکام کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملہ، پاکستان سمیت دیگر ممالک کی شدید مذمت

Related Posts