عمران خان سوشل میڈیا پر کارکنان سے براہِ راست خطاب کل کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan leaked video

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان سوشل میڈیا کے ذریعے پی ٹی آئی کارکنان سے براہِ راست گفتگو کل کریں گے۔ تحریکِ انصاف نے سوشل میڈیا ٹیم کو تیاریوں کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سوشل میڈیا کے ذریعے پی ٹی آئی کارکنان سے کل رات کے وقت براہِ راست خطاب کریں گے۔ سوشل میڈیا ٹیم نے خطاب ملک بھر میں موجود پی ٹی آئی کارکنان تک پہنچانے کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔ تحریکِ انصاف کے رہنما اور کارکنان  مبینہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف میدان میں آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

میرا تحفہ میری مرضی، عمران خان نے توشہ خانہ اسکینڈل پر نیا تنازعہ چھیڑ دیا

آج سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی کے آئندہ کے لائحۂ عمل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 21 اپریل کو لاہور کے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت دے دی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے، ہم ایسے شرمناک قبضہ شدہ الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے 2 روز قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کا واقعہ تمام جمہوری اصولوں اور آئین کے خلاف تھا، ایوان میں کوئی نہیں تھا جو فرضی الیکشن منعقد کرا رہا ہو، معمول کے عمل کی خلاف ورزی کی گئی۔

Related Posts