خان صاحب !آٹے وگندم کا بحران غلطی نہیں آپ کی واردات ہے،مولا بخش چانڈیو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Member of the Senate of Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹرمولابخش چانڈیونے وزیراعظم کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کامعاشی ویژن پاکستان کی معیشت کی تباہی کا ویژن ہے،اللہ پاک پاکستان کو عمران خان کے ویژن سے محفوظ رکھے،خان صاحب کا معاشی ویژن بھینسوں، بکریوں، مرغیوں اور کٹوں سے شہد پر آ گیا ہے ۔

اتوارکو جاری بیان میں مولابخش چانڈیو نے کہاکہ معیشت تباہ کر کے بھینسیں بانٹنا عمران خان کا ویژن ہے ،سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج بند کر کے صحت کارڈ تقسیم کرنا کون سا ویژن ہے ؟۔

سرکاری یونیورسٹیوں کی گرانٹ میں کٹوتی کر کے خان صاحب اپنی پرائیویٹ یونیورسٹی کو پروموٹ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خان صاحب کا معاشی ویژن بھینسوں، بکریوں، مرغیوں اور کٹوں سے شہد پر آ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پلوشہ خان نے وزیراعظم عمران خان سے12 موسموں کے نام پوچھ لئے

22لاکھ لوگوں کو بیروزگار کر کے خان صاحب بھینسیں اور بکریاں بانٹ رہے ہیں ،کروڑوں لوگوں کو غربت کی لکیر کے نیچے دھکیل کر کون سی فلاحی ریاست بن رہی ہے ؟۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ خان صاحب آٹے گندم کا بحران غلطی نہیں آپ کی واردات ہے۔

وزیراعظم صاحب اس واردات میں آپ کے مالی سہولت کار ملوث ہیں۔انہوں نے سوال کیاکہ آٹے اور چینی کے بڑے چوروں کو کیوں نہیں پکڑ رہے ؟ ۔

مولابخش چانڈیو نے کہاکہ قوم کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والے ان ڈاکوئوں کا کھرا بنی گالہ جاتا ہے ،خان صاحب بھاشن نہ دیں اب گھر جائیں آپ کا وقت پورا ہو گیا۔اب بھی وقت کے عزت سے اقتدار چھوڑیں ورنہ لوگ آپ کو بھگا دیں گے۔

Related Posts