حکومت معاشی قاتل، 2 چور خاندانوں نے ادارے ٹھیک نہیں ہونے دئیے۔ عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا
توشہ خانہ کیس: ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اکنامک ہٹ مین (معاشی قاتل) لگ رہی ہے جبکہ 2 چور خاندانوں نے ادارے ٹھیک نہیں ہونے دئیے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے۔ معیشت کی تباہی کا ذمہ دار ایک شخص ہے، کئی بار بتا چکا ہوں کہ معیشت نیچے گئی تو کوئی سنبھال نہیں پائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سیاستدانوں کو ملکی استحکام کیلئے متحدہ ہونا ہوگا، چوہدری شجاعت

بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا چاہتا تھا عمران خان کو ہٹایا جائے۔ ہمیں کہا گیا کہ ہم تو تسلسل چاہتے ہیں تاہم پیچھے سے چوری چلتی رہی۔ سارا کھیل اپنی ذات کو فروغ دینے کیلئے تھا، چوروں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 1100ارب کی چوری معاف کرالی گئی۔ شہباز شریف نے سب سے پہلے ایف آئی اے پر حملہ کیا۔ ان پر 16ارب کے مقدمات تھے۔ شریف و زرداری خاندانوں نے لوٹ مار کیلئے ادارے تباہ کردئیے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے بڑے ڈاکوؤں کو چوری کا لائسنس دے دیا۔ کوئی بھی سرمایہ کار موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں کرتا۔ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی میں ہوا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کو کوئی باہر سے پیسے نہیں دے گا، ہمارے دور میں دہشت گردی اختتام کو پہنچ گئی تھی۔ ہمارے جاتے ہی مالاکنڈ میں ٹی ٹی پی پہنچ گئی۔ جنرل باجوہ کو بار بار کہا کہ دہشت گردی کا خدشہ ہے، ہمیں خیال کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ایجنڈے کے تحت دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ بننا خطرناک ہے، خیبر پختونخوا پولیس سارا بوجھ اٹھا رہی ہے اور وفاقی حکومت نے صوبائی فنڈز روک لیے۔ رمیز راجہ پی سی بی میں اچھا کام کررہے تھے۔

نجم سیٹھی کے تجربے پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ رمیز راجہ کے فیصلوں سے پاکستان ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچ گیا تھا۔ پی سی بی کیلئے تسلسل ضروری ہے، موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے سیاست میں استحکام نہیں آسکے گا۔

 

Related Posts