روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ترسیلات زر کاحجم 167.4 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 4 ارب 95 کروڑ ڈالر جمع ہوئے، اسٹیٹ بینک
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 4 ارب 95 کروڑ ڈالر جمع ہوئے، اسٹیٹ بینک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 167.4 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت ترسیلات زر کی آمد اپریل 2022 کے آخر تک بڑھ کر 4.167 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جو مارچ میں 3.92 ارب امریکی ڈالر تھی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف سے کہوں گا ابھی پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھا سکتے۔مفتاح اسماعیل

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق اپریل کے مہینے میں ترسیلات زر کی آمد 245 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جو کہ مارچ کے مہینے میں 290 لاکھ ڈالر اور فروری 2021 میں 250 لاکھ ڈالر تھی۔

خیال رہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (RDA) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں کام کرنے والے کمرشل بینکوں کے تعاون سے شروع کیا تھا۔

یہ اکاؤنٹس پاکستان میں بینکنگ، ادائیگی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیاں شروع کرنے کے خواہاں تارکین وطن پاکستانی اوریجن کارڈ (POC) ہولڈرز سمیت لاکھوں بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں (NRPs) کو جدید بینکنگ حل فراہم کرتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، 175 ممالک کے تارکین وطن پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے کھولے گئے 388,494 اکاؤنٹس میں رقوم جمع کرائی تھیں۔

کھاتوں کی تعداد مارچ میں 388,494 سے بڑھ کر اپریل 2022 میں 403,750 ہوگئی ہے، یعنی اپریل میں تقریباً 15,256 نئے اکاؤنٹس کھولے گئے تھے۔

یاد رہے کہ ستمبر 2020 میں شروع ہونے والی اس اسکیم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کوئی خاص ردعمل نہیں ملا تھاجنہوں نے ابتدائی مہینوں میں صرف 7 ملین ڈالر جمع کرائے تھے۔

تاہم، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دلچسپی بڑھتی رہی اور اکتوبر 2020 میں آمد 40 لاکھ ڈالر اور اس کے بعد آنے والے کچھ مہینوں میں تعداد 110 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

Related Posts