اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے عدالت سے استدعا کی کہ وارنٹ گرفتاری منسوخ کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالت میں وکیل بابر اعوان کے توسط سے خاتون جج کو دھمکانے اور توہینِ عدالت سے متعلق کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔
فیصلہ چوک چوراہے پر ہوا تو جھاڑو پھر جائیگا۔شیخ رشید
گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹ اسلام آباد پولیس کے حوالے کیے گئے، بعد ازاں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان نے مظاہرے شروع کردئیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان اور سپورٹرز اپنے ویب پیغامات کے ذریعے بھی احتجاج کر رہے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کی درخواستِ ضمانت سننے کیلئے اتوار کے روز بھی کھل گئی۔ ہائیکورٹ ڈائری برانچ کا عملہ عدالت جا پہنچا۔ اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان بھی ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
قبل ازیں سابق وزیر اعظم عمران خان خاتون جج سے معذرت کرنے کیلئے مقامی عدالت پہنچ گئے تھے تاہم خاتون جج چھٹی پر تھیں۔ عمران خان عدالتی عملے سے بات چیت کرکے بنی گالہ لوٹ گئے۔