ملک میں ماہ ستمبرکے دوران ڈیزل اور پیٹرول کی درآمد بڑھ گئی، کھپت میں بھی اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

OGRA
ملک میں ماہ ستمبرکے دوران ڈیزل اور پیٹرول کی درآمد بڑھ گئی، کھپت میں بھی اضافہ

کراچی:ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کی بڑھتی در آمد کے ساتھ ساتھ کھپت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ماہ ستمبر میں ڈیزل کی کھپت میں32جبکہ پٹرول کی کھپت میں2فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ستمبر میں ڈیزل کی کھپت 5لاکھ51ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ اگست میں ڈیزل کی کھپت 4لاکھ18ہزار ٹن سے زائد کی سطح پر رہی تھی ،پٹرول کی کھپت گزشتہ ماہ 2فیصد اضافے سے 6لاکھ61ہزار 628ٹن کی بلند ترین ماہانہ سطح پر رہی جبکہ اگست میں پٹرول کی کھپت 6لاکھ52ہزار ٹن سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ملک میں ستمبر میں خام تیل کی در آمد میں34فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ

بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے تیل(فرنس آئل)کی کھپت ستمبر میں18فیصد اضافے سے 2لاکھ 66ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی جبکہ اگست میں فرنس آئل کی کھپت 2لاکھ25ہزار ٹن کے قریب رہی تھی ،مٹی کے تیل کی کھپت گزشتہ ماہ 14فیصد اضافے سے 9494ٹن رہی جبکہ اگست میں مٹی کے تیل کی کھپت 9130ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں :  یکم اکتوبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

موسم سرما کی آمد اور قدرتی گیس کی قلت کے پیش نظر آئندہ چند ماہ کے دوران شمالی علاقہ جات اور پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تیل کی کھپت میں مزید اضافے کے امکانات ہیں،لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت ستمبر میں25فیصد کمی سے 2010ٹن ریکارڈ کی گئی جبکہ اگست میں لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت2688ٹن رہی تھی ۔

Related Posts