راولپنڈی میں ناجائز تجاوزات کےخلاف کارروائی، دوسرے فلور کی تعمیرات مسمار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں ناجائز تجاوزات کےخلاف کارروائی، دوسرے فلور کی غیر قانونی تعمیرات مسمار
راولپنڈی میں ناجائز تجاوزات کےخلاف کارروائی، دوسرے فلور کی غیر قانونی تعمیرات مسمار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی میں چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے تحت ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے جبکہ بورڈ نے دوسرے فلور پر قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبۂ بلڈنگ کنٹرول سیل نے بورڈ کے سی ای او کی خصوصی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات اور خلافِ نقشہ تعمیرات کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران راولپنڈی کے علاقے طارق آباد میں انڈس روڈ نمبر 3 پر دوسرے فلور پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا جس کی نگرانی انچارج بلڈنگ کنٹرول سیل نے کی۔

انچارج بلڈنگ کنٹرول سیل عشرت نواز جنجوعہ کی زیر نگرانی کارروائی میں شعبہ انفورسمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول سیل کے اہلکاروں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

ترجمان کینٹ بورڈ کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے جبکہ غیر قانونی تعمیرات سے قومی خزانے کو نقصان پہنچتا ہے جس کا سدِ باب کیا جائے گا۔ 

Related Posts