اسلام آباد ہائی کورٹ ، وزیراعظم کے 15معاونین خصوصی کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

islamabad high court
islamabad high court

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے پندرہ معاونین خصوصی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دور ان فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز نےدرخواست کی سماعت کی۔ دور ان سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ۔

عدالت نے معاونین خصوصی کو فوری طور پر کام سے روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہاکہ 3 فروری کو کیس کی سماعت کریں گے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ معاونین کو وفاقی وزیر اور وزیر مملکت کے اختیارات دئیے گئے۔

درخواست کے مطابق معاون خصوصی کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کا اسٹیٹس نہیں دیا جاسکتا،یہ کھلم کھلا قانون کی خلاف ورزی ہے، وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کو کام سے روکا جائے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر

معاونین میں فردوس عاشق اعوان، نعیم الحق، زلفی بخاری اور عثمان ڈار ، ندیم افضل چن، علی نواز اعوان، شہزاد اکبر اور معید یوسف سمیت 15 عہدیداران شامل ہیں۔

Related Posts